کاروار:26؍نومبر(ایس اؤ نیوز)افسران ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پید اکریں گے تو نتیجہ ٹھیک نہیں ہوگا، ترقی جاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو پھر تم کو بھی تکالیف کاسامنا کرنا پڑے گا اس بات کا انتباہ ضلع اُترکنڑا کے نگراں کاروزیر شیورام ہیبار نے دیا۔
کاروار ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ سہ ماہی کے ڈی پی میٹنگ میں سرکاری آفسران سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحیح ڈھنگ سے ضلع کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے تو یہاں رہیں اور ایمانداری سے کام کریں ورنہ اُنہیں اپنی جگہ خالی پڑنے گی۔ جوئیڈا کے فاریسٹ علاقے میں برج کی اوپری چھت کی تعمیر کے سلسلے میں فاریسٹ محکمہ کے افسرکی طرف سے جانکاری دینے کے دوران افسران کی جانب سے رکاوٹ پیدا کرنےکی بات سامنے آئی تو وزیر ہیبار نے اسی وقت افسرکو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں ابھی تک کتنےکام ہونے تھے ان کی ایک دن میں مکمل فہرست بنا کر رپورٹ پیش کریں۔ وقت کی قلت ہے اسی لئے مقامی رکن اسمبلی ، ڈی سی ، ضلع پنچایت سی ای اؤ کو جانکاری دے کر کاموں کو شروع کرنےکی ہدایت دی۔
گزشتہ دو برسوں سے پی ڈبلیو ڈی محکمہ میں 26کروڑ روپیوں کے کام باقی ہیں۔ ٹھیکدار اور افسران کی بے توجہی اور لاپرواہی کے نتیجےمیں کام نہیں ہوئے ہیں، کام کرنے میں دیری کرنے والے ٹھیکداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی وزیر موصوف نے افسران کو تاکید کی۔ انکولہ کے ایک کانٹراکٹر نے 16اسکولوں کا ٹھیکہ لے رکھا ہے،، سرکاری دفاتر، 2برج کے کام سمیت دیگر کاموں کا ٹھیکہ لے کر دو سال ہورہے ہیں لیکن ابھی تک کام پورا نہیں ہوا ہے، ٹھیکداروں اور افسران کو ڈرا دھمکا کر سبھی کام اپنے لئے حاصل کرنے کی بات کہتاہے۔ اس کو قانون کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے، ایسے ٹھیکداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کاحکم دیتےہوئے انتباہ دیا کہ اگلے 15دنوں میں ایسے ٹھیکداروں کی حالت کیا ہوجائے گی دیکھتے رہیں ۔